Best 2 Lines Sad Poetry in Urdu | Heart-Touching Shayari with Images
Heartbreak has no language—but sad poetry in Urdu 2 lines expresses what many of us feel deep inside. Whether it’s the pain of lost love, a broken friendship, or a silent struggle with life, these two-line shayari pieces can speak volumes. From sad poetry in Urdu for love to verses about life and loneliness, each line carries emotion that touches the soul.
If you’re searching for sad poetry in Urdu for a girl or something personal to copy and paste, this collection is made for you. If you’re passionate about poetry and quotes, don’t forget to explore other pages on our website. You’ll find a wide range of content including Urdu Quotes, Sad Poetry, Islamic Quotes, Love Shayari and Attitude Poetry, and much more. We update our website daily with fresh and heartfelt content related to poetry and inspirational quotes, so there’s always something new to read and share.
2 Lines Sad Poetry in Urdu

مجھے ڈھونڈنے کی کوشش اب نہ کیا کر
تو نے راستہ بدلا تو میں نے منزل بدل لی
اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں

اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
بےحس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
Sad Poetry in Urdu 2 Lines for Love

تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گا
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیں
دل ہمیشہ اداس رہتا ہے
مجھ سے بچھڑ کے تُو بھی تو روئے گا عمر بھر
یہ سوچ لے کہ میں بھی تری خواہشوں میں ہوں
دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے
ہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے
تم کیا جانو اپنے آپ سے کتنا میں شرمندہ ہوں
چھوٹ گیا ہے ساتھ تمہارا اور ابھی تک زندہ ہوں
را ت آ کر گزر بھی جاتی ہے
اک ہماری سحر نہیں ہوتی
اس نے پوچھا تھا کیا حال ہے
اور میں سوچتا رہ گیا

ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصر’
اداسی بال کھولے سو رہی ہے
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
Life sad poetry in Urdu

ہم نے چرچا بہت سنا تھا تیری سخاوت کا
کیا معلو م تھا تم درد بھی دل کھول کر دیتے ہو
وہ یونہی مُجھ سے جُدا تو نہیں ہُوا شفقؔ
کِسی نے عرصہ لگایا ہے اِسے مُجھ سے بدگُماں کرتے ہوئے
مرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کُچھ سُنا دینا
زُباں سے کُچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اُچھالا دے دوں
میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
تو نے رُلا کے َکھ دِیا اے زندگی
جا کے پوچھ میری ماں سے کِتنے لاڈلے تھے ہم
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے

کیسے ایک لفظ میں بیان کروں
دِل کو کِس بات نے اُداس کِیا
udas poetry in urdu

کر رہا تھا غمِ جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
شام بھی تھی دھواں دھواں، حُسن بھی تھا اُداس اُداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
شام بھی تھی دھواں دھواں، حُسن بھی تھا اُداس اُداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیں
دل ہمیشہ اُداس رہتا ہے
ہمارے گھر کا پتہ پوچھنے سے کیا حاصل
اداسیوں کی کوئی شَہریت نہیں ہوتی
ہم غمزدہ ہیں، لائیں کہاں سے خوشی کے گیت
دیں گے وہی، جو پائیں گے اِس زندگی سے ہم
Emotional Sad Poetry in Urdu

اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے
آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
کیا ستم ہے کہ اب تری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے
بہت نزدیک آتی جا رہی ہو
بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
بادلوں کا بھی میرے جیسا حال ہے
بتاتے کچھ بھی نہیں بس روۓ جا رہے ہی
Sad Poetry In Urdu Text 2 Lines SMS

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
کسی سے دل کو کوئی امید مت رکھ
یہاں ہوتا نہیں کوئی کسی کا
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا
جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیں
رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
بڑے بے حس لوگ ہیں تیری کائنات میں مولا
میں درد لکھتا ہوں، واہ واہ کرتے ہیں
بیٹھ جاتی ہے میرے پہلو میں رات کو کچھ اس طرح
میری تنہائی میرے گھر کا کوئی فرد ہو جیسے
Deep Poetry in Urdu

اٹھتی ہی نہیں نگاہ کسی اور کی طرف
اک شخص کا دیدار مجھے پابند کر گیا
کس قدر نادم ہوا ہوں میں برا کہہ کر اسے
کیا خبر تھی جاتے جاتے وہ دعا دے جائے گا
ایسے تنہائی میں رو رو نہ گنواؤ خود کو
میں جو آ جاؤں تو سینے سے لگا کر رونا
اس کو دیکھا تو مصوّر سے میرا ربط بڑھا
میں نے اس شخص میں قدرت کے نظارے دیکھے
چاہتا ہوں کہ میرےطرح کا نقصاں ہو تجھے
اور پھر میں بھی کہوں “اس میں بھلائی ہوگے
اور پھر زِندگیوں میں زہر گھول کر
طاق راتوں میں معافیاں مانگتے ہیں لوگ
ہم جو مر گئے تو یاد کرو گے
پھر ہم سے ملنے کی رب سے فریاد کرو گے
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
Final Words
Sadness, heartbreak, and loneliness are feelings we all go through—and sometimes, a few lines of poetry say what our hearts can’t express. We hope you found these 2 Lines Sad Poetry in Urdu deeply touching and relatable.
If you enjoyed this post, don’t forget to check out our other emotional collections like:
We update our website daily with new quotes and poetry on love, life, heartbreak, and more. Bookmark us and stay connected with the emotions that unite us all.